تازہ ترین

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

کون سی ایسی ترقی ہے جو بلاول سندھ سے لیکر پنجاب آرہے ہیں: مریم اورنگزیب

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کون سی ایسی ترقی ہے جو بلاول سندھ سے لیکر پنجاب آرہے ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ بلاول سے پی ڈی ایم حکومت میں تعاون رہا ہے، انہیں دیکھ کر افسوس ہوتا ہے، بلاول بھٹو تہذیب میں رہ کر اپنی کارکردگی پر بات کریں۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ بلاول پنجاب پر بات کرتے ہیں تو میرا خیال ہے نئے نئے پنجاب آئے ہیں، بلاول نے شاید لاہور میں پی کے ایل آئی نہیں دیکھا، راولپنڈی کارڈیالوجی سینٹر نہیں دیکھا، کوٹ ادو میں اردوان اسپتال نہیں دیکھا، پنجاب میں اسکول نہیں دیکھے، یونیوسٹیاں نہیں دیکھیں۔

ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ کون سی ایسی ترقی ہے جو بلاول سندھ سے لیکر پنجاب آرہے ہیں، کون سا ایسا ایک منصوبہ ہے جو بلاول سندھ میں لگا کر پنجاب لارہے ہوں، ہم بھی چاہتے ہیں سندھ میں میٹروبس ہو، کراچی میں صاف پانی ہو۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم حکومت کے ہر فیصلے میں بلاول اور پی پی برابر کے حصہ دار تھے، پی ڈی ایم حکومت میں مشاورت سے مشترکہ فیصلے ہوئے، نوازشریف تہذیب کی سیاست کے کلچر کو دوبارہ پروان چڑھا رہے ہیں، بولناسب کو آتا ہے، سیاست میدان ہی ایسا ہے جملے سب کو کسنے آتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اب پاکستان کی ترقی کیلئے کوئی بلاول کی ذاتیات کی سیاست نہیں چاہتا، کل بلومبرگ کی رپورٹ میں ن لیگ کے تینوں دور میں معاشی کارکردگی کو بہتر قرار دیا گیا، بلاول اپنی سندھ میں کارکردگی کا ایک منصوبہ بتائیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ سندھ میں کوئی موٹر وے ہو، پانی کا منصوبہ ہو، بلاول بتائیں، اگر آپ  نے پسماندگی دیکھنی ہے تو سندھ میں دیکھیں، عوام کی فیلڈ میں انہیں نظر آرہا ہے ن لیگ فتح حاصل کرے گی، لیول پلئنگ فیلڈ کا رونا رونے والوں کو عوامی لیول پلیئنگ فیلڈ کا ڈر ہے۔

Comments

- Advertisement -