بدھ, دسمبر 4, 2024
اشتہار

پاک بحریہ نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاک بحریہ کےجہازپی این ایس اصلت کا الجیریاکی بندرگاہ الجائرز کادورہ کیا جہاں  نیول بیس کے کمانڈر نے پاکستان نیوی کے اہلکاروں کا پرتپاک استقبال کیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاکستان نیوی کےکسی بھی جہازکا الجائرزکی بندرگاہ کاپہلا دورہ ہے، مشن کمانڈر نے الجیرین نیوی کے کمانڈرسینٹرل میری ٹائم ریجن سےملاقات کی۔

مشن کمانڈر نےالجیرین نیوی چیف آف آپریشنز سے بھی ملاقات کی، ترجمان نیوی نے مزید بتایا کہ ملاقاتوں کے دوران باہمی تعاون اور مختلف شعبہ جات کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا۔

- Advertisement -

اس موقع پر  الجیریا کے سول و عسکری رہنماؤں نے پی این ایس اصلت کادورہ کیا، دونو ں ممالک کے درمیان مشترکہ بحری مشقوں کاانعقادبھی کیا گیا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں