اشتہار

پاک بحریہ کے جہازوں کا کویت، عراق اور بحرین کا دورہ

اشتہار

حیرت انگیز

پاک بحریہ کے پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے جہازوں پی این ایس ہیبت، پی ایم ایس ایس بسول نے کویت، عراق اور بحرین کا دورہ کیا۔

اس دورے کے دوران مشن کمانڈر نے میزبان حکام سے ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور، بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا اور علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی سے متعلق پاک بحریہ کی کاوشوں پر روشنی ڈالی۔

دورے کے اختتام پر پاک بحریہ اور میزبان ممالک کی بحری افواج کے مابین مشقوں کا انعقاد بھی کیا گیا۔

- Advertisement -

پاکستانی بحری جہازوں کے دورے اور بحری مشقوں میں شرکت سے برادر ممالک میں تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔

Comments

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں