کراچی: پاک بحریہ نے میزائل فائرنگ کا کامیاب تجربہ کیا، یہ تجربہ شمالی بحیرہ عرب میں کیا گیا.
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق شمالی بحیرہ عرب میں سمندر سے سمندر اور سمندر سے زمین پر مار کرنے والے میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق وائس چیف نیول اسٹاف نے میزائل فائرنگ کا مشاہدہ کیا، وائس ایڈمرل کلیم شوکت نے پی این ایس معاون سے مشاہدہ کیا.
بحریہ کے فاسٹ اٹیک کرافٹ نے سطح سمندر سے زمین پرمیزائل فائر کیا، مقامی سطح پر تیارمیزائل نے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا.
میزائل سمندرسے سمندر اور سمندرسے زمین پر مار کی صلاحیت رکھتا ہے، تجربہ پاکستان کی جدید اسلحہ سازی کی استعداد کاثبوت ہے.
مزید پڑھیں: ساحلی علاقوں میں پاک بحریہ کی شجر کاری مہم کا آغاز
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق یہ تجربہ پاک بحریہ کی آپریشنل صلاحیت کا منہ بولتا ثبوت ہے، وائس چیف آف نیول اسٹاف نے آپریشنل تیاریوں پراطمینان کا اظہار کیا.
ترجمان بحریہ کے مطابق اس موقع پر وائس ایڈمرل کلیم شوکت نے انجینئرزاور ریسرچرز کی خدمات کو سراہا.
شمالی بحیرہ عرب میں پاک بحریہ کا میزائل فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ ۔ ترجمان پاک بحریہ
پاک بحریہ کے وائس چیف آف نیول اسٹاف وائس ایڈمرل کلیم شوکت نے پی این ایس معاون سے میزائل فائرنگ کا مشاہدہ کیا۔ ترجمان پاک بحریہ pic.twitter.com/Fg0NpMiuEF— PTV News (@PTVNewsOfficial) April 23, 2019