ناٹنگھم: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم کو اس جیت کی ضرورت تھی۔
تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف میچ میں فخر زمان اور امام الحق نے اچھا آغاز فراہم کیا، پاکستان ٹیم کو اس جیت کی ضرورت تھی۔
سرفراز احمد نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف جیت سے مورال میں اضافہ ہوا ہے، مستقبل میں اچھی کارکردگی دکھائیں گے۔
مین آف دی میچ آل راؤنڈر محمد حفیظ نے کہا کہ انگلینڈ میں شائقین بہت سپورٹ کرتے ہیں، انگلینڈ کے خلاف جیت میں پوری ٹیم نے اپنا حصہ ڈالا ہے۔
مزید پڑھیں: ورلڈ کپ میں پاکستان کا شاندار کم بیک، انگلینڈ کو 14 رنز سے شکست
سابق کھلاڑی ظہیر عباس نے کہا کہ ویسٹ انڈیز سے ہارنے کے بعد انگلینڈ سے بڑی فتح حاصل کی، انگلینڈ کے خلاف سرفراز احمد نے اچھی کپتانی کا مظاہرہ کیا۔
واضح رہے کہ قومی ٹیم اپنا تیسرا میچ سری لنکا کے خلاف 7 جون کو کھیلے گی، سری لنکا کو نیوزی لینڈ نے 10 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
یاد رہے کہ قومی ٹیم نے انگلینڈ کو 14 رنز سے شکست دی ہے، اس سے قبل گرین شرٹس کو ویسٹ انڈیز نے 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
پاکستان نے ورلڈ کپ میں دو میچ کھیلے ہیں جس میں ایک میں کامیابی ہوئی اور ایک میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، انگلینڈ نے بھی دو میچز کھیلے ہیں، پہلے میچ انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کو 104 رنز سے شکست دی تھی۔