اتوار, مئی 17, 2026
اشتہار

نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کے آغاز سے چند گھنٹے قبل قومی ٹیم کو بڑا جھٹکا

اشتہار

حیرت انگیز

نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ ٹی 20 میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز آج سے ہو رہا ہے تاہم سیریز کے آغاز سے چند گھنٹے قبل قومی ٹیم کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر اور جارح مزاج مڈل آرڈر بلے باز اعظم خان دائیں گھٹنے اور پنڈلی کی تکلیف می مبتلا ہو گئے ہیں۔

اعظم خان کو یہ تکلیف گزشتہ روز ٹریننگ سیشن کے دوران ہوئی تھی اور پاکستان کرکٹ بورڈ کی میڈیکل ٹیم بیٹر کی دیکھ بھال کر رہی ہے۔

اعظم خان کے میڈیکل ٹیسٹ کیے گئے ہیں اور ان کی نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں شرکت کا حتمی فیصلہ میڈیکل رپورٹس آنے کے بعد ہوگا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا آج سے آغاز ہو رہا ہے جو آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کے لیے اہم سیریز قرار دی جا رہی ہے۔

پاک نیوزی لینڈ ٹی 20 سیریز کا آغاز آج، چمچاتی ٹرافی کی رونمائی، ویڈیو دیکھیں

سیریز کے ابتدائی تین میچز راولپنڈی اور دو میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شیڈول ہیں تاہم ابتدائی دو میچز بارش سے متاثر ہونے کا اندیشہ ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں