اشتہار

پاکستان تینوں فارمیٹ میں نمبر ون ہونے کا اعزاز پانیوالی ٹیموں میں شامل

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان دنیا کی ان ٹیموں میں شامل ہے جس کو کرکٹ کے تینوں فارمیٹ میں آئی سی سی رینکنگ میں نمبر ون ٹیم ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان نے گزشتہ دنوں نیوزی لینڈ کو چوتھے ون ڈے میں شکست دے کر آئی سی سی کی ون ڈے رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن پر آئی۔ یہ پوزیشن گوکہ پانچویں میچ میں شکست کے بعد چھن گئی تاہم قومی ٹیم کو یہ اعزاز حاصل ہوگیا کہ وہ کرکٹ کے تینوں فارمیٹ میں نمبر ون ہونے کا اعزاز پانے والی ٹیموں میں شام ہوگئی۔

پاکستان ٹیم ٹی 20 میں دو سال تک عالمی نمبر ایک پوزیشن پر رہی۔ ٹیسٹ کرکٹ میں یہ پوزیشن دو ماہ تک قومی ٹیم کے پاس رہی جب کہ حال ہی میں پاکستان ایک روزہ فارمیٹ میں دنیا کی نمبر ون ٹیم بنی تاہم یہ پوزیشن اس کے پاس صرف دو دن ہی رہی۔

- Advertisement -

پاکستان نے سابق کپتان مصباح الحق کی قیادت میں 2016 میں آئی سی سی رینکنگ میں دنیا کی نمبر ایک ٹیسٹ ٹیم ہونے کا اعزاز پایا تھا تاہم صرف دو ماہ بعد اس کا ٹاپ پوزیشن سے قبضہ ختم ہوگیا۔

سابق کپتان سرفراز احمد ٹی 20 فارمیٹ میں پاکستان کے کامیاب ترین کپتان رہے ہیں۔ ان کی قیادت میں گرین شرٹس دو سال سے زائد عرصے تک پہلی پوزیشن پر قابض رہے اور شاہینوں نے اس دوران کسی ٹیم کو اوپر نہیں آنے دیا۔

حال ہی میں بابر اعظم کی قیادت میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو مسلسل چوتھے ون ڈے میں شکست دے کر ون ڈے رینکنگ می پہلی پوزیشن پائی تاہم یہ پوزیشن صرف دو دن تک برقرار رہی۔ پانچویں ون ڈے میچ میں شکست کے بعد قومی ٹیم تیسرے نمبر پر چلی گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں