تازہ ترین

بجٹ 2023-24 قومی اسمبلی میں پیش

اسلام آباد: وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے مالی سال...

ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ ناگزیر ہے، شہباز شریف

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ...

کروناوائرس: پاکستان کی جانب سے امریکا کو ہر قسم کی معاونت کی پیشکش

اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور امریکی سینیٹ کے سربراہ کو خط لکھا جس میں کروناوائرس کے تناظر میں پاکستان کی جانب سے ہرممکن مدد کی پیشکش کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ کے خط میں کرونا وائرس کے باعث اموات پر پاکستانی پارلیمنٹ کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا گیا۔ پاکستان نے ہر قسم کی معاونت کی پیشکش کی۔

محمد صادق سنجرانی کا کہنا ہے کہ امریکا میں کرونا وائرس سے اموات پر دل گرفتہ ہوں، بحران سے اقوام عالم کو متحد ہونے کا منفرد موقع میسر آیا، پاکستان کا پارلیمان اور قوم مشکل وقت میں آپ کے ساتھ ہیں۔

امریکا میں 24 گھنٹوں کے دوارن 1970 افراد کی ریکاڈ اموات

خیال رہے کہ قبل ازیں بیلجیم، ہالینڈ، فرانس، ترکی، عمان، چین، جرمنی اور اسپین کو خط لکھے جاچکے ہیں۔ واضح رہے کہ امریکی کرونا وائرس کے شکنجے میں سب سے زیادہ پھنسا ہوا ملک ہے جہاں روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں کی تعداد میں نئے کیسز رپورٹ ہورہے ہیں۔

امریکا میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1970 شہریوں کی ریکارڈ اموات کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 12 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے، ایک روز میں اتنی بڑی تعداد میں ہلاکتوں نے امریکا سمیت پوری دنیا میں لوگوں کو پریشان کردیا ہے جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 33 ہزار 331 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

Comments