اشتہار

پاکستان کی مصر کو تجارتی معاہدے کی پیشکش

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان نے مصر کو ترجیحی تجارتی معاہدے کی پیشکش کردی ، نگران وزیر تجارت گوہر اعجاز نے کہا کہ پاکستان مصر کو علاقائی ممالک کے مقابلے سستی مصنوعات فراہم کرسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیر تجارت گوہر اعجاز نے دورہ مصر کے موقع پر کہا کہ پاکستان نےمصرکو ترجیحی تجارتی معاہدے کی پیشکش کردی ، پاکستان اورمصرفوری ترجیحی تجارت کےمعاہدے پردستخط کریں۔

گوہراعجاز کا کہنا تھا کہ پاکستان مصر کو علاقائی ممالک کے مقابلے سستی مصنوعات فراہم کرسکتاہے، پاکستان اورمصر کےدرمیان دو طرفہ تجارتی حجم400 ملین ڈالرزہے، دونوں ممالک دو طرفہ تجارت کو4ارب ڈالرز تک لےجا سکتےہیں۔

- Advertisement -

نگراں وزیر نے کہا کہ دونوں ممالک100ارب ڈالرز کی تجارت کررہے ہیں ، مصرکےتاجروں کوپاکستان کے دورے کی دعوت دی گئی ہے۔

حکام وزارت تجارت نے بتایا کہ گوہراعجاز نےقاہرہ میں سنگل کنٹری نمائش کا دورہ کیا ، جہاں انھوں نے آٹو،ٹیکسٹائل اور مختلف مصنوعات کےاسٹالز کا دورہ کیا ساتھ ہی مصراور پاکستان کےتاجروں سے بھی ملاقاتیں کیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں