تازہ ترین

’پاکستان نے روس سے نئی ڈیل کے تحت خام تیل درآمد کرنے کا آرڈر دے دیا‘

وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا کہ پاکستان  نے روس سے نئی ڈیل کے تحت خام تیل درآمد کرنے کا آرڈر دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے رائٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے روس سے نئی ڈیل کے تحت خام تیل درآمد کرنے کا آرڈر دے دیا ہے، روس سے پہلا کارگو کراچی پورٹ پر مئی میں پہنچے گا۔

مصدق ملک نے رائٹرز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی رکاوٹ نہیں آئی تو روس سے ایک لاکھ بیرل یومیہ خام تیل امپورٹ ہو سکتا ہے، پاکستان کی ریفائنری لمیٹڈ ابتدائی طور پر روسی خام تیل کو ریفائن کرے گی۔

وزیر مملکت کا مزید کہنا تھا کہ دیگر ریفائگو کراچی پورٹ پر مئی میں پہنچے گا، دیگر ریفائنریوں کو ٹرائل رن کے بعد شامل کیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -