اتوار, فروری 16, 2025
اشتہار

اقوام متحدہ کے امن دستوں کی فوجی مشقیں ‘مشترکہ مقصد 2021’ کا انعقاد

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : اقوام متحدہ کے امن دستوں کی فوجی مشقیں مشترکہ مقصد 2021 کا انعقاد کیا گیا،مشقوں میں امن مشن کے کردار اور مقاصد کے تحت آپریشن ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کےامن دستوں کی فوجی مشقیں مشترکہ مقصد2021 کا انعقاد کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فوجی مشقیں چینی پیپلزلبریشن آرمی کی کیوشن ٹریننگ بیس پرمنعقد کی گئیں، پاکستان، چین، منگولیا اور تھائی لینڈ کے فوجی دستوں نے مشقوں میں حصہ لیا۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ مشقوں میں امن مشن کے کردار اور مقاصد کے تحت آپریشن ہوئے، پاکستانی دستوں کی مہارت کوشرکا نے بھرپور انداز میں سراہا، پاکستان یواین امن مشن میں بڑھ چڑھ کرحصہ لے رہا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں