تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

پاکستان نے کلبھوشن کی اہلیہ اور والدہ کو 25 دسمبر کو ملاقات کی اجازت دیدی

اسلام آباد : پاکستان نے بھارتی جاسوس کلبھوشن کی اہلیہ اور والدہ کو 25 دسمبر کو ملاقات کی اجازت دیدی، ملاقات میں ایک بھارتی سفارتکاربھی موجود ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پاکستان نے کلبھوشن کی اہلیہ اور والدہ کو 25 دسمبر کو ملاقات کی اجازت دیدی ، ملاقات میں ایک بھارتی سفارتکاربھی موجودہوگا، ملاقات سے متعلق بھارت کو آگاہ کردیا گیا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے افغانستان میں مقیم پاکستانیوں کو محتاط رہنےکی ہدایت کی ہے ، پاکستانی افغانستان میں اغواکے خدشے کے پیش نظر احتیاط کریں، افغانستان میں مقیم پاکستانی سفارتخانے میں رجسٹریشن کرائیں۔

ڈاکٹر فیصل نے امریکی صدر کے فیصلے کے حوالے سے کہا کہ امریکا کے بیت المقدس سفارتخانہ منتقل کرنے پرتشویش ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی جارحیت سے متعلق ترجمان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں رہائشی کمپاؤنڈ کی تباہی کی مذمت کرتےہیں، عالمی برادری کشمیریوں پربھارتی مظالم بند کرائے۔

ایل او سی پر بھارتی اشتعال انگیزی کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت نے2017میں ایل اوسی کی 1300بارخلاف ورزی کی، 2017میں بھارتی خلاف ورزیوں میں 52 شہادتیں ہوچکی ہیں۔


مزید پڑھیں : انسانی ہمدردی:‌ کلبھوشن کی اہلیہ کو ملاقات کی پیش کش


پرنس کریم آغا خان کی پاکستان آمد پر دفترخارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پرنس کریم آغا خان پاکستان کے دورے پر ہیں، پرنس کریم آغا خان وزیر اعظم،صدر سےملاقات کریں گے۔

ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک مرتبہ پھر او پی سی ڈبلیو کا رکن منتخب ہوگیاہے، پاکستان کا یونیڈوکی پالیسی کونسل کارکن منتخب ہوناایک اعزاز ہے۔

دفترخارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب پرتیسرے میزائل حملے کی مذمت کرتاہے، یمنی قوتیں سعودی عرب پر حملے سے باز رہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ڈرون حملوں پرہماری پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی،جیمزمیٹس نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کوسراہا۔

ڈاکٹر فیصل نے مزید کہا کہ سی پیک ابھی تک پاکستان اور چین کاباہمی منصوبہ ہے، کسی تیسرے ملک کی شمولیت کا فیصلہ پاکستان اور چین ملکر کرینگے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -