تازہ ترین

چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک...

’بیلٹ پیپر پر پی ٹی آئی نہ ہو تو بھی الیکشن شفاف اور قانونی ہوں گے‘

لندن: نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی کا پریکس اینڈ پروسیجر قانون کیخلاف جواب سپریم کورٹ میں جمع

اسلام آباد: صدر سپریم کورٹ بار عابد زبیری اور...

عازمین حج کیلیے مخصوص سوٹ کیس اور موبائل پیکچ

اسلام آباد: عازمین حج کیلیے بڑی خوشخبری یہ ہے...

ملک کے مختلف علاقوں میں بارش ، پہاڑوں پر برف باری

اسلام آباد: ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برف باری کے باعث موسم کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں موسم سرما کی بارش جاری ہے، اسلام آباد، لاہور، راولپنڈی میں وقفے وقفے سے ہونے والی بارش نے موسم کو مزید سرد کردیا ہے جبکہ ساہیوال، چیچہ وطنی، شیخوپورہ میں ہونے والی بارش کے باعث موسم شدید سرد ہوگیا ہے۔

اسی طرح راولاکوٹ اور مضافات میں بارش اور بنجونسہ اور تولی پیر میں پہاڑوں پر برفباری کے باعث موسم شدید سرد ہوگیا ہے اسی طرح چلاس شہر اور مضافات میں شدید سرد موسم کا وار جاری ہے، جہاں بالائی علاقوں میں برفباری نے نظام زندگی معطل کردیا ہے۔

سوات میں برف باری کے بعد دلکش نظارے

دوسری جانب سوات کے میدانی علاقوں میں بارش جاری ہے، گزشتہ رات سے مینگورہ میں وقفے وقفےسے ہونے والی بارش نے موسم مزید سرد کردیا ہے جبکہ بالائی علاقوں مالم جبہ، کالام ، مہوڈھنڈ اور دیگر علاقوں میں برف باری جاری ہے، شدید برف باری کے باعث شہری گھروں میں محصور ہوگئے ہیں۔Imageشانگلہ میں برفباری کی وجہ سےبالائی پہاڑی علاقوں میں رابطہ سڑکیں بند ہوچکی ہیں جبکہ بشام اور چکیسر کوبجلی کی فراہمی معطل ہے، مقامی انتظامیہ نے برف باری کے باعث کسی بھی ناخوشگوار واقعے کے پیش نظر بشام سوات روڈ پربغیر سنو چین گاڑیوں کی آمدورفت پر پابندی عائد کردی ہے۔

سوات اور گردونواح میں برفباری کا مزہ لینے سیاحوں کی بڑی تعداد موجود ہے اور قدرت کے حسین نظاروں سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔

ادھر صوبہ سندھ کے ضلع جیکب آباد میں موسم سرما کی پہلی ہلکی بارش نے موسم مزید سرد کردیا ہے، بلوچستان کے علاقے گوادر، جیونی، پسنی اورماڑہ میں بھی تیز بارش نے موسم کو مزید سرد کردیا ہے۔

Comments

- Advertisement -