ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

کراچی سمیت ملک بھر میں پولنگ سامان کی ترسیل شروع

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد سمیت ملک بھر میں پولنگ سامان کی ترسیل شروع ہو گئی، کراچی میں 9 مقامات سے پولنگ کے سامان کی ترسیل ہو رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن 2024 کے لیے کراچی، کوئٹہ، اسلام آباد اور مردان میں پولنگ سامان کی ترسیل شروع ہو گئی ہے، کراچی میں ضلع شرقی میں پولنگ کا سامان ایکسپو سینٹر سے تقسیم کیا جا رہا ہے، کیماڑی میں انتخابی سامان جی سی ٹی سائٹ سے حاصل کیا جا رہا ہے۔

انتخابی سامان کی ترسیل کے لیے سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں، پولیس اہل کاروں کی نگرانی میں انتخابی سامان کی ترسیل کی جا رہی ہے۔

- Advertisement -

ملیر میں پولنگ کا سامان ڈی سی آفس سے پریذائیڈنگ افسران کو دیا جا رہا ہے، ضلع غربی میں پولنگ کے سامان کی ترسیل ڈی سی غربی کے دفتر سے جاری ہے، وسطی میں گورنمنٹ کمپری ہینسیو اسکول نارتھ ناظم آباد سے سامان کی ترسیل ہو رہی ہے۔

ضلع کورنگی میں پولنگ کا سامان دو مقامات سے تقسیم کیا جا رہا ہے، کورنگی میں سپیریئر کالج شاہ فیصل کالونی، گورنمنٹ گرلز کالج کورنگی سے ترسیل ہو رہی ہے، جب کہ جنوبی میں گورنمنٹ کامرس کالج، چرچ مشنری اسکول نشتر روڈ سے ترسیل کا عمل جاری ہے۔

عام انتخابات کے حوالے سے ملک بھر کی طرح اسلام آباد میں بھی انتخابی مواد کی ترسیل کا عمل جاری ہے، ڈی آر او دفتر اسلام آباد کے مطابق تینوں حلقوں این اے 46، این اے 47 اور این اے 48 میں پولنگ مٹیریل متعلقہ حلقے کو دیا جا رہا ہے، تمام پریزائڈنگ افسران کو ریٹرننگ آفیسرز کے دفاتر سے بیلٹ باکس، بیلٹ پیپرز اور دیگر سامان حوالے کیا جا رہا ہے، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی سیکیورٹی میں پولنگ اسٹیشنز پر سامان بھجوایا جا رہا ہے۔

کوئٹہ شہر کے 12 حلقوں کے لیے پولنگ کے سامان کی ترسیل جاری ہے، شہر میں 3 پوائنٹس بنائے گئے ہیں، جن میں ڈپٹی کمشنر آفس، بلوچستان یونیورسٹی، اور لا کالج شامل ہیں، این اے 262، پی بی 38، پی بی 39، پی بی 40 کا پولنگ مٹیریل لا کالج سے پہنچایا جائے گا، این اے 263، پی بی 41، پی بی 42 اور پی بی 43 کاپولنگ مٹیریل ڈی سی آفس سے پہنچایا جائے گا، این اے 264، پی بی 44، پی بی 45 اور 46 کاانتخابی سامان بلوچستان یونیورسٹی سے ترسیل ہوگا۔

خیبر پختونخوا کے شہر مردان میں بھی عام انتخابات کے لے سامان کی ترسیل شروع ہو گئی ہے، ضلع بھر میں 3 پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں، ضلع بھر میں ایک ہزار سے زائد پولنگ اسٹیشن قائم ہیں اور 2 ہزار سے زائد پولیس اہل کار ڈیوٹیاں سر انجام دیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں