تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

قرآن پاک کی بے حرمتی پر پاکستان کا ناروے سے احتجاج

اسلام آباد: پاکستان نے ناروے کے سفیر کو دفتر خارجہ طلب کرکے ناروےمیں قرآن پاک کی بےحرمتی کےواقعےکی شدید مذمت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام مخالف ریلی میں قرآن پاک کی توہین کرنے کے واقعے پر پاکستان نے سفارتی سطح پر ناروے سے احتجاج کیا ہے۔

پاکستان میں متعین ناروے کے سفیر کو دفتر خارجہ طلب کرکےقرآن کی بےحرمتی کے واقعے پرحکومت اور عوام کی شدیدتشویش سےآگاہ کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہناہے کہ ناروے کے سفیر کو باور کرایا گیا کہ واقعے سے دنیا بھرکےسوا ارب سے زائد مسلمانوں کےجذبات کوٹھیس پہنچی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملعون کو قرآن کریم کی توہین سے روکنے والا مسلم نوجوان ہیرو قرار

ناروے کے سفیر پر واضح کیا گیا کہ اظہار رائےکی آزادی کے نام پرایسے واقعات ناقابل برداشت ہیں، ناروےحکومت واقعے کےذمہ داروں کوانصاف کےکٹہرےمیں لائے۔

واضح رہے کہ پاکستان سے پہلے ترکی بھی واقعے کے خلاف ناروے سے سفارتی سطح پر احتجاج کرچکا ہے اور واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے باور کرا چکا ہے کہ مسلمانوں کو اشتعال دلانے کے لیے ایسے گھناؤنے واقعات کا سدباب کیاجائے۔

دوسری جانب دنیا بھر میں‌ مقدس کتاب کی بے حرمتی پر مسلمان سراپا احتجاج ہیں، پاکستان سمیت مختلف ممالک میں واقعے کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے گئے جس ملعون کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا.

Comments

- Advertisement -