اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

ریلوے کے مسافروں کو جدید سہولیات فراہم کرنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: چیف ایگزیکٹو آفسیر ریلوے محمد جاوید انور نے کہا ہے کہ مسافروں کو جدید سہولیات فراہم کی جائیں گی، جس کے تحت پہلے مرحلے میں ٹرینوں میں جی ایس پی اور ٹریکنگ سسٹم نصب کیے جارہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار چیف ایگزیکٹو آفیسر محمدجاوید انور نے ریلوے ہیڈ کواٹرز آفس میں ایک نجی کمپنی کی طرف سے ٹرینوں میں جی پی ایس اور ٹریکنگ سسٹم کی تنصیب متعارف کروانے کے حوالے سے اجلاس کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ ابتدائی طور پر یہ سسٹم لاہور سے راولپنڈی، پشاور چلنے والی ٹرینوں میں نصب کیا جائے گا‘‘۔

پاکستان ریلویز نے مسافروں کو بر وقت اور فوری معلومات فراہم کرنے کے لیے جدید ترین کال سینٹرز کی خدمات جلد از جلد مہیا کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ پاکستان ریلوے اپنے مسافروں کو ٹرین میں سوارہونے سے لے کرآخری منزل پر پہنچانے تک تمام ضروری معلومات کی فراہمی اور خصوصی ہدایات ایک خودکارنظام کے ذریعے فراہم کرے گا۔

- Advertisement -

جاوید انور نے بتایا کہ  نے لاہور سے نارووال،سیالکوٹ وزیرآباد سیکشن کے ٹریک کو اَپ گریڈ کرنےکی فزیبلٹی رپورٹ تیار کر لی ہے یہ رپورٹ وزارت ریلوے کو پیش کی جائے گی اور فنڈز موصول ہوتے ہی اس پراجیکٹ پر کام شروع کردیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ’’مسافروں کو اسٹیشن کی آمد اور ٹرین کی اسپیڈ، کے بارے میں معلومات فراہم کی جائیں گی، پاکستان ریلویز نے اپنے مسافروں کو بروقت اور فوری معلومات فراہم کرنے کے لیے جدید ترین کال سینٹرز کی خدمات مہیا کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں