اسلام آباد : پاکستان ریلویز نے عیدالفطر پر دس خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کرلیا ہے، مسافروں کیلئے تین جولائی سے اسپیشل ٹرینیں چلائی جائینگی۔
پاکستان ریلویز بھی عید اسپیشل ٹرینیں چلانے کیلئے تیار ہوگئی، عید پر پاکستان ریلویزکی جانب سے مختلف شہروں سے دس خصوصی ٹرینیں چلائی جائیں گی، تین جولائی کو دو عید اسپیشل ٹرینیں کراچی سے پشاور اور ملکوال کیلئے روانہ ہوں گی۔
تیسری اسپیشل ٹرین کوئٹہ سے راولپنڈی کیلئے جائے گی، چار جولائی کو چوتھی عید اسپیشل ٹرین کراچی سے لاہور کیلئے روانہ ہوگی، پانچ جولائی کو پانچویں عید اسپیشل ٹرین راولپنڈی سے ملتان کیلئے چلے گی۔
نو جولائی کو چھٹی عیداسپیشل ٹرین ملتان سے راولپنڈی جائے گی، دس جولائی کو پشاور سے کراچی، ملکوال سے کراچی اور لاہور سے کراچی کیلئے جبکہ دسویں عید اسپیشل ٹرین راولپنڈی سے کوئٹہ کیلئے روانہ ہوگی۔