ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

ریلوے نے ایک بار پھر ٹرین کرایوں میں اضافہ کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزارت ریلوے کا ایک ہفتے میں ٹرینوں کے کرائے پر دوسرا وار کرتے ہوئے قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق رواں ہفتے ہی ٹرینوں کے کرایوں میں 10 سے 15 فیصد اضافہ کیا گیا تھا، جس کا اطلاق گزشتہ روز سے ہوا تھا، تاہم اب کرایوں میں مزید اضافہ کردیا ہے۔ محکمہ ریلوے نے تمام مسافر ٹرینوں کے کرائے 5 فیصد جبکہ فریٹ ٹرینوں کے کرائے 10 فیصد مزید بڑھادیے ہیں۔

وزارت ریلوے قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے، جس کے مطابق کرایوں میں دوسرے اضافے کا اطلاق 21 جون سے ہوگا۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ڈیزل کی قیمت مزید 59 روپے بڑھنے کے باعث قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرینوں‌ کے کرایے میں‌ اضافے کا نوٹیفکیشن جاری

خیال رہے کہ 14 جون کو ریلوے کرایوں میں 10 سے 15 فیصد اضافہ کیا گیا تھا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ایکسپریس ٹرینوں کے کرایے میں 10 فیصد اضافہ کیا گیا تھا جبکہ مال گاڑیوں کے کرایے 15 فیصد بڑھائے گئے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں