اتوار, فروری 2, 2025
اشتہار

کراچی میں رینجرز کی کارروائی: ایم کیو ایم لندن کا ٹارگٹ کلر گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان رینجرز نے شہرِ قائد کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ لندن کا ایک اہم ٹارگٹ کلر گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان رینجرز نے متعدد کارروائیوں میں مختلف علاقوں سے آٹھ ملزمان گرفتار کیے، ملزمان سے اسلحہ اور منشیات بر آمد کی گئی۔

ترجمان رینجرز نے کہا ہے کہ سعید آباد میں کارروائی کے دوران ایم کیو ایم لندن کے عسکری وِنگ کے ٹارگٹ کلر ریحان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق سعید آباد کی کارروائی میں گینگ وار کا ایک کارندہ شاہ رخ بھی گرفتار ہوگیا ہے، مختلف علاقوں سے گرفتار شدہ ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔

رینجرز کی بڑی کارروائی: کروڑوں مالیت کا گٹکا، چھالیہ سگریٹ ودیگر سامان برآمد


رینجرز کے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ گارڈن، شریف آباد، ڈیفنس اور عوامی کالونی سے بھی 6 ملزمان گرفتار کیے گئے ہیں، جو کہ ڈکیتیوں، ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری میں ملوث ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان رینجرز کراچی میں بھرپور کارروائیاں کرتے ہوئے اب تک متعدد جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرچکی ہے، ملک میں انتخابات کا سلسلہ شروع ہونے کے بعد خصوصی طور پر کارروائیوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں