منگل, جون 4, 2024
اشتہار

بھارت کی جانب سے اسمگلنگ کی بڑی کارروائی ناکام ، 6 بھارتی اسمگلر گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان رینجرز نے بھارت کی طرف سے اسمگلنگ کی بڑی کارروائی ناکام بناتے ہوئے 6 بھارتی اسمگلروں کو گرفتار کردیا، گرفتار بھارتی شہری منشیات اور ہتھیاروں کی اسمگلنگ میں ملوث ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان رینجرز نے 29 جولائی سے 3 اگست تک دراندازی کی کوششوں میں 6 بھارتی اسمگلروں کو گرفتار کرلیا ہے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ گرفتار بھارتی شہری منشیات اور ہتھیاروں کی اسمگلنگ میں ملوث ہیں، اسمگلروں میں فیروزپور کے رہائشی گرمیج سنگھ، شندر سنگھ، جگندر سنگھ اور وشال سنگھ ، جالندھر کا رہائشی مہندر سنگھ اور لدھیانہ سے تعلق رکھنے والا گروندر سنگھ شامل ہیں۔

- Advertisement -

پاک فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار اسمگلروں کےخلاف پاکستان میں غیر قانونی داخلے اور ریاست مخالف سرگرمیوں پرپاکستانی قوانین کےمطابق کارروائی کی جائےگی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بی ایس ایف کے زیر نگرانی بارڈر سے بلا روک ٹوک نقل و حرکت حیران کن ہے،بھارتی بی ایس ایف کا اسمگلروں کے ساتھ ممکنہ گٹھ جوڑ بعید از قیاس نہیں، توقع رکھتےہیں کہ بی ایس ایف بارڈرپرنگرانی کانظام مؤثراوراسمگلروں کیساتھ گٹھ جوڑختم کرےگی۔

انتخابات قریب آتے ہی مودی سرکار اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے ، سیز فائر خلاف ورزیوں اوردراندازی کوششوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔

گزشتہ روزبھارتی فوج نے3سال سےجاری سیزفائرمعاہدےکی خلاف ورزی کی تھی ، نکیال سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ سے 60 سالہ غیاث کو شہید کر دیا تھا۔

تجریہ نگار کا کہنا ہے کہ ہندوستان ماضی میں بھی پاکستان میں اسمگلنگ اور دہشتگردوں کی پشت پناہی میں ملوث رہا ہے، دراندازی میں اضافہ مودی سرکارکی طرف سے جنگ کاماحول بنانے کی کوشش ہے۔

تجریہ نگار نے مزید کہا کہمودی سرکاری کی طرف سے2024 کےانتخابات پراثراندازہونے کی کوشش ہے، جعلی سرجیکل اسٹرائیک، پلوامہ ڈرامہ اور اڑی حملہ مودی کی طرف سے انتخابی اسٹنٹ تھے۔

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ انتخابات قریب آئیں گے تومودی سرکارکی طرف سے پاکستان مخالف کارروائیوں میں شدت آئے گی۔

Comments

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں