نیویارک : عالمی بینک کی ایز آف ڈوئنگ بزنس انڈیکس میں پاکستان تین درجے تنزلی کے بعد ایک سو سینتالیس ویں نمبر پر آگیا۔
تفصیلات کے مطابق عالمی بینک نے ایز آف ڈوئنگ بزنس رپورٹ جاری کردی، ملکی معیشت میں بہتری کے دعووں کی قلعی کھل گئی، عالمی بینک کی ایز آف ڈوئنگ بزنس انڈیکس میں پاکستان کی تین درجے تنزلی ہوگئی۔
ایز آف ڈوئنگ بزنس انڈیکس میں پاکستان کا نمبر ایک سو سینتالیس واں ہوگیا، گزشتہ سال پاکستان کا نمبر ایک سو چوالیس واں تھا۔
رپورٹ کے مطابق وزارت خزانہ کی کار ردگی سب سے خراب رہی ہے، ٹیکسوں کی ادائیگی اور قرضوں کے حصول میں بھی پاکستان کی کارکردگی خراب رہی ہے، قرضوں کے حصول میں پاکستان تیئس درجے جبکہ ٹیکسوں کی ادائیگی مزید پیچیدہ ہونے کے باعث اس میں پاکستان کی پوزیشن سولہ درجے نیچے ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں : ڈوئنگ بزنس2017: پاکستان کی رینکنگ میں 4درجے بہتری
بزنس شروع کرنے اور اندارج میں پاکستان کی ایک درجے تنزی لی ہوئی ہے، بجلی کے حصول میں پاکستان کارکردگی بہتر ہوئی ہے۔
دوسری جانب بھارت کی پوزیشن تیس درجے بہتری کے بعد سو ویں ہوگئی ہے۔
یاد رہے کہ گذشتہ سال عالمی بینک کی ڈوئنگ بزنس رپورٹ دوہزار سترہ میں بہتری لانے والے دس ممالک میں اس سال پاکستان بھی شامل تھا جبکہ پاکستان کی رینگنگ میں چار درجے کی بہتری بھی ہوئی تھی۔