جمعہ, نومبر 22, 2024
اشتہار

پاکستان آئی ایم ایف کے ساتھ نیا قرض پروگرام سائن کرنے کیلئے تیار ہے، محمد اورنگزیب

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان آئی ایم ایف کے ساتھ نیا قرض پروگرام سائن کرنے کیلئے تیار ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف وفد وزارت خزانہ پہنچا ، جہاں آئی ایم ایف مشن اور وزارت خزانہ حکام کے درمیان تعارفی سیشن ہوا۔

وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ قرض معاہدےسے ملکی معیشت میں بہتری آئی، پاکستان آئی ایم ایف کے ساتھ نیا قرض پروگرام سائن کرنے کیلئے تیار ہے

- Advertisement -

انھوں نے بتایا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ قرض پروگرام میں رہ کر معیشت درست سمت پرگامزن ہے۔

آئی ایم ایف مشن نے ملکی معیشت کیلئے اٹھائے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی جانب سے معیشت کی بہتری کیلئے کئےگئے اقدامات سے مطمئن ہیں۔

نئے قرض پروگرام اور بجٹ کیلئے آئی ایم ایف مشن اور وزارت خزانہ حکام میں اتفاق ہوا گیا جبکہ پاکستان میں غریب لوگوں کا احساس ہے، جس کیلئے ٹارگٹڈ سبسڈی دینے پراتفاق کیا گیا۔

خیال رہے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان نئے قرض پروگرام پر بات چیت کا آغاز آج سے ہورہا ہے۔

آئی ایم ایف مشن چیف نیتہن پورٹر وفد کی سربراہی کریں گے، ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان آئی ایم ایف سے 6 سے 8 ارب ڈالر کا قرض پروگرام لینا چاہتا ہے۔

ذرائع نے کہا ہے کہ پاکستان طویل قرض پروگرام لینا چاہتاہے جس کا دورانیہ 3 سے 4 سال ہوسکتا ہے اور نئے قرض پروگرام لینے کیلئے پاکستان کو سخت ترین شرائط کاسامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق نئے قرض پروگرام میں بجلی سہ ماہی بنیادوں پرمہنگی کرنا پڑسکتی ہے اور گیس کے ریٹ ششماہی بنیادوں پر بڑھانے پڑ سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ آئی ایم ایف نئے بجٹ میں ریلیف مزید کم کرنے کا مطالبہ کرسکتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں