اشتہار

جون میں پاکستان کو ایک ارب 30 کروڑ ڈالر ملیں گے

اشتہار

حیرت انگیز

ا سلام آباد: رواں ماہ پاکستان کو مختلف زرائع سے ایک ارب تیس کروڑ ڈالر ملنے کی توقع ہے جس کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر 23 ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گے۔

وزارت خزانہ کے زرائع کے مطابق رواں ماہ کے اختتام تک پاکستان کو ایک ارب تیس کروڑ ڈالر حاصل ہونے کی امید ہے۔

 زرائع کے مطابق اکیس جون کو ورلڈ بینک کے ایگزیکٹو بورڈ کی جانب سے پاکستان کے لیے پچاس کروڑ ڈالر جاری کرنے کی منظوری متوقع ہے جب کہ 27 جون کو عالمی مالیاتی ادارہ پچاس کروڑ ڈالر قرض کی قسط جاری کرے گا۔

- Advertisement -

علاوہ ازیں ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کے لیے 30 کروڑ ڈالر قرضے کی منظوری رواں ماہ ہی دے گا، یہ رقم ملنے کے بعد ملکی زرمبادلہ ذخائر 23 ارب ڈالر کی سطح پر پہنچ جائیں گے۔ اس وقت زرمبادلہ کے ذخائر 21 ارب اکتالیس کروڑ ڈالر کی سطح پر ہیں۔

وزیر خزانہ اسحق ڈار کا کہنا ہے کہ یہ آئی ایم ایف سے قرض کی آخری قسط ہوگی اس کے بعد پاکستان آئی ایم ایف سے قرض نہیں لے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں