اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

کورونا وبا کے دوران پاکستان کو انٹرنیشنل ڈونرز اوردوست ممالک سے کتنے ارب ڈالرز موصول ہوئے؟

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد :  کورونا وبا کے دوران پاکستان کو بجٹ سپورٹ اورمنصوبوں میں سرمایہ کاری کی مد میں انٹرنیشنل ڈونرز اور ممالک سے تین ارب ڈالرز موصول ہوئے ۔

تفصیلات کے مطابق   اکنامک افیئرز ڈویژن  کا کہنا ہے کہ  کورونا وبا کے دوران بین الاقوامی ڈونرز اور دوست ممالک نے پاکستان کو تین ارب اناسی کروڑچالیس لاکھ ڈالرز فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا ، جس میں سے اب تک تین ارب ڈالرز موصول ہوچکے ہیں ۔

تین ارب ڈالرز میں سے بجٹ سپورٹ کے لئے دو ارب تریسٹھ کروڑ ساٹھ لاکھ ڈالرز آئی ایم ایف ، ایشیائی ترقیاتی بینک اور ایشین انفرا اسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کی جانب سے موصول ہوئے اور ساتھ ہی پراجیکٹ فنانسنگ کی مد میں اڑتیس کروڑ روپے ڈالرز حاصل ہوئے ۔

اس دوران اسلامک ڈویلپمنٹ بینک ، اوپیک فنڈ فار انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کی جانب سے وعدہ کی گئی رقوم فراہم نہیں کی گئیں ، فرانس کے ای ایف ڈی نے پانچ کروڑ بارہ لاکھ ڈالرز میں سے دو کروڑ چودہ لاکھ ڈالرز فراہم کئے  جبکہ عالمی بینک نے پچاس کروڑ ڈالرز میں سے گیارہ کروڑ دس لاکھ ڈالرز ہی فراہم کئے۔

گرانٹس اور ایڈ کے تحت اقوام متحدہ ، یورپی یونین ، امریکہ،جاپان،ایشیائی ترقیاتی بینک ، برطانیہ، کینیڈا جنوبی کوریا اور اسلامک ڈویلپمنٹ بینک نے بارہ کروڑ ساٹھ لاکھ ڈالرز کیی فراہمی کا وعدہ کیا ،جس میں سے سات کروڑ انتالیس لاکھ ڈالرز پاکستان کو وصول ہوچکے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں