تازہ ترین

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج روانہ ہوگا

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

چین سے پاکستان کو 30کروڑ ڈالر موصول ہوگئے

پاکستانی معیشت کے لیے اچھی خبر ہے کہ چین سے 30 کروڑ ڈالر موصول ہوگئے۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق چین سے پاکستان کو 30 کروڑ ڈالر موصول ہوگئے جس کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رقم چین کےآئی سی بی سی بینک سےکمرشل قرض کے طور پر ملی ہے۔ مجموعی طور پر چین کے بینک نے ابتک 1ارب 30 کروڑ ڈالر قرض فراہم کیا ہے۔

اس سے پہلے پاکستان کو 2 قسطوں میں1 ارب ڈالر موصول ہو چکے ہیں۔

قبل ازیں متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کو ایک ارب ڈالر دینے کیلئے آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرادی۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کو ایک ارب ڈالر دینے کیلئے آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرادی، اسٹیٹ بینک یو اے ای سے مزکورہ رقم لینے کیلئے دستاویزات مکمل کرنے میں مصروف ہے۔

گزشتہ روز ڈپٹی ایم ڈی آئی ایم ایف کےساتھ ورچوئل میٹنگ میں بتایا تھا کہ پاکستان کےساتھ اسٹاف لیول معاہدہ جلد ہوجائے گا، اسحاق ڈار نے کہا کہ معیشت کی بہتری کےلیے اصلاحات پرعمل پیراہیں۔

گزشتہ ہفتے سعودی عرب نے آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرائی تھی کہ وہ پاکستان کو دو ارب ڈالر کی رقم فراہم کرے گا۔

Comments

- Advertisement -