اشتہار

حکومتی اقدامات کے اثرات، پاکستان میں یومیہ کورونا کیسز اور اموات میں بتدریج کمی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان میں کورونا کی چوتھی لہر میں کمی آنے لگی ، ایک دن میں 40 اموات ریکارڈ کی گئی جبکہ 2 ہزار167 کیسز سامنے آئے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک میں جاری کوروبا وبا کے تازہ اعدادو شمار جاری کردیئے ، جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں24 گھنٹے میں کورونا میں مبتلا مزید40مریض انتقال کرگئے، جس کے بعد کوروناسےانتقال کرنےوالوں کی مجموعی تعداد27ہزار246ہوگئی ہے۔

این سی او سی کا کہنا تھا کہ گزشتہ24گھنٹے میں 51ہزار 348 کوروناٹیسٹ کیےگئے، جس میں سے ملک میں ایک دن میں2ہزار167 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ، اس دوران کوروناٹیسٹ مثبت آنےکی شرح4.22فیصدرہی۔

- Advertisement -

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر نے بتایا کہ ملک میں اس وقت کوروناکےتشویشناک کیسزکی تعداد4ہزار840ہے جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد 1,226,008 ہوگئی ہے۔

صوبوں میں کورونا کیسز کے اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 4 لاکھ 50 ہزار 787 ، پنجاب میں 4 لاکھ 22 ہزار 790 ،خیبرپختونخوا میں 1 لاکھ 71 ہزار 388 اور بلوچستان میں32 ہزار 769 ہے جبکہ اسلام آباد میں 1 لاکھ 04 ہزار 242 ، گلگت بلتستان میں 10,245 ، اور آزاد کشمیر میں 33,787 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں