بدھ, جنوری 29, 2025
اشتہار

پاکستانی معیشت کیلئے ایک اور اچھی خبر

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ مسلسل پانچویں بار سرپلس  ہوگیا اور ایک ارب اکیس کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جولائی تا دسمبر کرنٹ اکاؤنٹ ایک ارب اکیس کروڑ ڈالرسرپلس رہا۔

مرکزی بینک کا کہنا تھا کہ گزشتہ مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں اکاؤنٹ ایک ارب انتالیس کروڑ ستر لاکھ ڈالر خسارہ تھا تاہم مسلسل پانچویں ماہ دسمبر دو ہزارچوبیس میں بھی اٹھاون کروڑبیس لاکھ ڈالرسرپلس رہا ہے۔

نومبر دو ہزار چوبیس میں کرنٹ اکاؤنٹ اڑسٹھ کروڑ چالیس لاکھ ڈالرسرپلس تھا اور پچھلے مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں کافی بہتری آئی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کرنٹ اکاؤنٹ مسلسل تیسرے ماہ سرپلس رہنے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ مسلسل تیسرے ماہ سرپلس رہنا معاشی پالیسیوں کی درست سمت ہونےکی سند ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ رواں مالی سال کے پہلے چھے ماہ میں 1.2 ارب ڈالر سرپلس تھا، رواں مالی سال میں سرپلس کو مزید بڑھانے کے لیے متحرک ہیں ، مثبت معاشی اشاریے تاجروں کےمعاشی پالیسیوں میں بڑھتےاعتماد کاعکاس ہے، اڑان پاکستان جیسے پروگرام سے ملکی معیشت کو مزید تقویت ملے گی۔

پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں