تازہ ترین

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

پاکستان نے مذہبی آزادی سے متعلق امریکی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے مذہبی آزادی سے متعلق امریکی رپورٹ کو یکسر مسترد کردیا، دفتر خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی کا کہنا تھا کہ رپورٹ زمینی حقائق کے برعکس ہے۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ امریکی رپورٹ پاکستان کے زمینی حقائق کے برعکس ہے، رپورٹ کے نتائج اس کی شفافیت اور ساکھ پر سوالات اٹھا رہے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق امریکی رپورٹ میں مخصوص ممالک کونشانہ بنایاگیا ، رپورٹ کےمذہبی آزادی کےفروغ کیلئےمعاون ثابت نہ ہونےکاامکان ہے جبکہ پاکستان میں مختلف مذاہب کےلوگوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے۔

دفتر خارجہ کے مطابق حکومت، پارلیمنٹ اور عدلیہ نےمذہبی آزادی کیلئے ٹھوس کاوشیں کیں، اعلیٰ عدلیہ نےاقلیتوں کےمذہبی مقامات کےتقدس کیلئےاہم فیصلےبھی کیے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق امریکی کانگریس نےکشمیرکی صورتحال پر دو بار اجلاس منعقدکیے جن میں 70سے زائد امریکی قانون سازوں نے صورتحال پر  تشویش کا اظہار بھی کیا جبکہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن اور یورپی پارلیمنٹ نے بھی اظہار تشویش کیا۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں اقلیتوں سےتعلق رکھنے والے افراد کو سرعام قتل کیاگیا، جبکہ اقلیتوں کے ساتھ ناروا سلوک رکھا گیا جس کی تازہ مثال متنازع شہریت قانون ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکی رپورٹ غیرجانبدارانہ نہیں کیونکہ اس میں بھارت شامل نہیں ہے، بھارت  مذہبی آزادی کی خلاف ورزی کرنے والا سب سےبڑاملک ہے، پاکستان نے امریکا سمیت مغربی ممالک  میں اسلاموفوبیا کے بڑھتے جحان پر تشویش کااظہارکیا، مذہبی آزادی کےفروغ کیلئے اعتماد کے ماحول میں مل کرکام  کرنےکی ضرورت ہے۔

Comments

- Advertisement -