پیر, اکتوبر 7, 2024
اشتہار

افغان عبوری حکومت کو جمہوری ملک پر لیکچر دینے کے بجائے خود پرتوجہ دینی چاہیے، پاکستان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان نے افغان وزارت خارجہ ترجمان کے غیر سنجیدہ بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ افغان عبوری حکومت کوجمہوری ملک پر لیکچر دینے کے بجائے خود پر توجہ دینی چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان افغان وزارت خارجہ ترجمان کے غیر سنجیدہ بیان کو مسترد کرتا ہے، بیان پاکستان کے اندرونی معاملات میں ناقابل قبول اور قابل مذمت مداخلت ہے۔

ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا کہ افغان عبوری حکومت کو جمہوری ملک پر لیکچر دینے کے بجائے خود پر توجہ دینی چاہیے، افغان عبوری حکومت کو اپنے گھریلو مسائل حل کرنے پر توجہ دینی چاہیے اور دہشت گرد گروپوں کو جگہ دینے سے انکار کرنا چاہیے ساتھ ہی عالمی برادری سے کیے وعدوں کو بھی پورا کرنا چاہیے۔

- Advertisement -

ترجمان نے کہا کہ افغانستان میں دہشت گرد گروہ پڑوسی ممالک میں امن کو خطرے میں ڈال رہے ہیں، عبوری حکومت افغانستان کو پھر عالمی دہشت گردی کا مرکز بننے سے روکے۔

دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان خطےمیں امن،مذاکرات اورتعاون کےلیےپرعزم ہے، توقع ہےافغانستان سمیت تمام ممالک عالمی طرزعمل کی پاسداری کریں گے، توقع ہے بین الریاستی تعلقات کے بنیادی اصولوں کی پاسداری کی جائے گی۔

ترجمان نے کہا کہ افغان حکومت مذہب کی گمراہ کن تشریح کے ذریعے خواتین کے حقوق کم کررہی ہے، افغان حکومت تعلیم سمیت اپنے لوگوں کی ضروریات پوری کرے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں