تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

انسانی حقوق سے متعلق امریکی محکمہ خارجہ کی رپورٹ مسترد

اسلام آباد: ترجمان دفترخارجہ نفیس زکریا نے کہا ہے کہ انسانی حقوق پر امریکی محکمہ خارجہ کی رپورٹ کو تسلیم نہیں کرتے۔ بھارت سے متعلق مواد رپورٹ کے جھوٹا ہونے کا ثبوت ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے انسانی حقوق پر امریکی محکمہ خارجہ کی رپورٹ کو مسترد کردیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں انسانی حقوق کے قوانین موجود ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکی محکمہ خارجہ کی نام نہاد رپورٹ حقائق کے برعکس ہے۔ رپورٹ میں بھارت کےمتعلق مواد اس کے جھوٹا ہونے کا ثبوت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مذکورہ رپورٹ میں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور پیلٹ گن کا نشانہ بننے والے مظلوم کشمیریوں کا ذکر تک نہیں۔

نفیس زکریا نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر تشویش ہے۔ گذشتہ ہفتے 30 حریت رہنماؤں کو گرفتار اور نظر بند کیا گیا۔ رہنماؤں کو پاکستانی ہائی کمیشن میں تقریب میں شرکت کرنا تھی۔

مزید پڑھیں: یوم پاکستان پر حریت رہنما نظر بند

بھارتی فوج نے 131 کشمیری نوجوانوں کو گرفتار بھی کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس سے متعلق میڈیا رپورٹس دیکھی ہیں تاہم بھارت نے سفارتی سطح پر کوئی رابطہ نہیں کیا۔

Comments

- Advertisement -