تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

پاکستان نے سعودی عرب کو مزید ایک ارب ڈالر کا قرضہ واپس کردیا

اسلام آباد : پاکستان نے سعودی عرب کومزید ایک ارب ڈالر کا قرضہ واپس کردیا، پاکستان کو سعودی عرب نے3 ارب ڈالر کاقرض نرم شرائط پردیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے 3 میں سے 2 ارب ڈالر سعودی عرب کو واپس کردیے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے چین سے کمرشل لون لیکر سعودی عرب کو دوسری قسط دی جبکہ پاکستان آئندہ ماہ بقایاایک ارب ڈالر بھی سعودی عرب کوواپس کردے گا۔

سعودی عرب کوادائیگی کے بعد زر مبادلہ ذخائر 13.3 ارب ڈالر رہ گئے ہیں۔

خیال رہے پاکستان کو سعودی عرب نے3 ارب ڈالر کاقرض نرم شرائط پردیا تھا ،  جس میں سے پاکستان نے گذشتہ ماہ ایک ارب ڈالر کی پہلی قسط واپس کی تھی۔

واضح رہے 2017 میں وزیراعظم عمران خان نے اکتوبر میں سعودی عرب کا دورہ کیا تھا اور اس موقع پر برادر ملک نے ایک سال کے لیے پاکستان کے اکاؤنٹ میں 3 ارب ڈالر ڈپازٹ رکھنے اور 3 سال تک سالانہ 3 ارب ڈالر کا تیل ادھار پر دینے کے لیے رضامندی ظاہر کی تھی۔

Comments

- Advertisement -