تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

حکومتی اقدامات کے اثرات، پاکستان میں یومیہ کورونا کیسز اور اموات میں بتدریج کمی

اسلام آباد : پاکستان  میں نئے کیسز اور اموات میں مسلسل کمی سامنے آرہی ہے، 24 گھنٹوں کے دوران کوروناوائرس کے8مریض جبکہ 513 نئے کیسزرپورٹ ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق کورونا کے یومیہ رپورٹ ہونے والے کیسز اور اموات میں بتدریج کمی کا سلسلہ جاری ہے ،  نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک میں کورونا صورتحال کے تازہ اعداو شمار جاری کردیئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے  کا کہنا ہے کہ ملک میں24گھنٹےمیں کوروناوائرس کے8مریض انتقال کرگئے،  جس کے بعد ملک میں  کورونا وائرس اموات کی تعداد 6 ہزار209  ہوگئی۔

این سی اوسی کے مطابق  گزشتہ24گھنٹےمیں ملک میں کوروناکے513نئےکیسزرپورٹ ہوئے ، ملک بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 11ہزار945ہے  جبکہ اب تک 2 لاکھ 72 ہزار 804 افراد  صحتیاب ہوچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر  کا کہنا ہے کہ ملک  میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں  کورونا کے 23 ہزار 670 ٹیسٹ ہوئے جبکہ اب تک کورونا کے 23 لاکھ 63 ہزار 752 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔

اعداو شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کے سب سے زیادہ 1لاکھ 27ہزار60 کیسز  سامنے آئے،  پنجاب 95 ہزار800، بلوچستان12 ہزار403  ، خیبرپختونخوا 35ہزار 468، اسلام آباد 15ہزار425، آزادکشمیر2ہزار 219 اور گلگت بلتستان میں کورونا کیسز کی تعداد 2ہزار 583 تک ہوگئی۔

Comments

- Advertisement -