تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

حکومتی حکمت عملی کے مثبت اثرات ، پاکستان میں کورونا سے اموات میں واضح کمی

اسلام آباد : پاکستان میں کوروبا صورتحال میں بہتری آنے لگی ، عید کے دوسرے دن کورونا سے 48 اموات ہوئی ہیں جبکہ 2517 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جس کے بعد کورونا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 19ہزار 384 ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلیے حکومتی حکمت عملی کے ثمرات نظر آنے لگے ، تیسری لہر میں کرونا کے مریضوں اور اموات کمی ریکارڈ کی گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا صورتحال کے تازہ اعدادو شمار جاری کردئے ہیں ، جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹے میں کورونا کے مزید 48 مریض انتقال کر گئے، جس سے کورونا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 19ہزار 384 ہوگئی۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ 24گھنٹےمیں30ہزار700کوروناٹیسٹ کیےگئے، جس میں سے کورونا کے 2ہزار517 نئے کیسزسامنےآئے، اس دوران کورونا کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 8.19 فیصد رہی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے بتایا کہ پاکستان میں کرونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 77 ہزار 569 تک پہنچ گئی ہے، پنجاب میں 3 لاکھ 24 ہزار 106، سندھ 2 لاکھ 96 ہزار364 اور خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 26 ہزار 403 کورونا مریض موجود ہیں، بلوچستان 23 ہزار778 جبکہ گلگت بلتستان میں 5 ہزار 414 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

Comments

- Advertisement -