بدھ, جولائی 3, 2024
اشتہار

الحمدللہ ملک معاشی طور پر درست سمت میں گامزن ہے، وزیراعظم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ملک معاشی طور پر درست سمت میں گامزن ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے معروف کاروباری شخصیات کے وفد نے ملاقات کی جن میں شہزاد سلیم، زید بشیر، مصدق ذوالقرنین اور شہریار چشتی شریک تھے۔

وفد نے وزیراعظم کو ملکی معیشت درست سمت میں گامزن کرنے پر خراج تحسین پیش کیا اور بجٹ کی کاروباری برادری میں پذیرائی سے متعلق آگاہ کیا۔

- Advertisement -

وزیراعظم نے کہا کہ بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کے لیے اقدامات کیے گئے، کاروبار دوست پالیسیوں کی بدولت معیشت مستحکم اور بیرونی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ بجٹ اقدامات کے نفاذ کے لیے حکومتی ٹیم سرگرم ہے، ملکی برآمدات اولین ترجیح ہے، برآمدی صنعت کی ترقی کے لیے بجٹ اقدامات یقینی بنارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صنعت، زراعت اور آئی ٹی شعبوں میں ترقی سے معیشت کو مزید استحکام ملے گا اور روزگار کے نئے مواقع فراہم ہوں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں