اتوار, مارچ 16, 2025
اشتہار

پاکستان اور روس کا پن بجلی کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان اور روس نے پن بجلی کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کرلیا اور متبادل ذرائع سے توانائی حاصل کرنے میں پاکستان کی مدد کرنے پر رضا مندی ظاہر کردی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پاک روس وزارتی سطح کے مذاکرات ہوئے ، جس میں دونوں ملکوں نے پن بجلی کےشعبےمیں تعاون بڑھانےپراتفاق کرلیا۔

ذرائع نے بتایا کہ روس نے متبادل ذرائع سے توانائی حاصل کرنے میں پاکستان کی مدد کرنے پر رضامندی ظاہر کی جبکہ روس پاکستان میں مقامی سطح پرگیس دریافت اورپیداوارمیں معاونت کرے گا۔

روس اور پاکستان کا ریلوے انجینئرنگ میں تعاون اور مقامی کرنسی میں لین دین کرنے پر اتفاق کیا گیا، مقامی کرنسی میں لین دین اجازت شدہ بینکوں کے ذریعے ہوگی۔

اس کے علاوہ اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے پاکستان کسٹمز اور روسی محکمہ کسٹم میں معاہدہ ہوگا۔

دونوں ممالک کے ماہرین نے تکنیکی اجلاس منعقد کیے اور تجارت اور سرمایہ کاری میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے پر غور کیا گیا۔

دورہ کرنے والے وفد نے پاکستان کو سائنس و ٹیکنالوجی اور تحقیق کے شعبے میں روس کی مہارت سے فائدہ اٹھانے کی تجویز بھی دی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں