پیر, مارچ 31, 2025
اشتہار

اسلاموفوبیا کے محاذ پر پاکستان کی ایک اور کامیابی

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک : پاکستان نے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اسلاموفوبیا سے متعلق قرارداد کی منظوری کے لیے اتفاقِ رائے حاصل کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلاموفوبیا کے محاذ پر پاکستان کو ایک اور کامیابی مل گئی ، پاکستان نے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کی پانچویں کمیٹی میں اسلاموفوبیا کے نظرثانی شدہ تخمینوں سے متعلق مالیاتی قرارداد کی منظوری کے لیے اتفاقِ رائے حاصل کر لیا۔

اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اناسی ویں اجلاس کے پہلے حصے کے اختتامی اجلاس میں اقوامِ متحدہ میں پاکستان مشن کے فرسٹ سیکریٹری جبران خان درانی نے او آئی سی کے رکن ممالک، جی سیونٹی سیون اور چین سمیت دیگر شراکت داروں کا قرارداد کے متفقہ نتیجے کی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔

انہوں کہا کہ اس قرارداد پر مذاکرات اور اس کی تکمیل کا مقدس ماہِ رمضان میں ہونا ایک بامعنی اور علامتی اہمیت کا حامل ہے۔

پاکستانی سفارتکار کا کہنا تھا کہ پاکستان نے کلیدی مذاکرات کار کے طور پر نمایاں کردار ادا کیا، قرارداد کے مطابق خصوصی نمائندہ برائے اسلاموفوبیا کا دفتر یکم اپریل سے قائم کیا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں