The news is by your side.

Advertisement

پاکستان میکسیکو سے مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھانا چاہتا ہے: صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ پاکستان میکسیکو کے ساتھ باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھانا چاہتا ہے، دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اہمیت کے حامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت عارف علوی سے میکسیکو میں پاکستان کے نامزد سفیر ڈاکٹر امان رشید نے ملاقات کی، اس موقع پر عارف علوی کا کہنا تھا کہ پاکستان میکسیکو کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، ہم باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت تمام ممالک سے تجارت اور سرمایہ کاری پر توجہ دے رہی ہے۔

صدر عارف علوی کا ملاقات میں کہنا تھا کہ میکسیکو کے ساتھ باہمی تجارت کے حجم میں اضافے کی ضرورت ہے، دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کی مزید مضبوطی کے خواہاں ہیں۔

صدر عارف علوی کی نو منتخب امریکی ہم منصب کو مبارک باد

انہوں نے نامزد سفیر کو ہدایت کی کہ وہ پاکستان کے مثبت تاثر کو ابھارنے کے لیے کام کریں، نامزد سفیر بھارت کی مقبوضہ کشمیر میں مظالم کو بے نقاب کرنے میں اپنا حصہ ڈالیں۔

صدر مملک کا مزید کہنا تھا کہ ڈاکٹر ارمان رشید مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق پامالیوں کو بے نقاب کریں اور میکسیکو کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعلقات کے فروغ کے لیے بھی کوششیں کریں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں