اتوار, فروری 9, 2025
اشتہار

پاکستان نے ایک بار پھر عالمی منڈی میں سکوک بانڈز فروخت کردیئے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان کے سکوک بانڈز پر دنیا نے اعتماد کا اظہار کردیا، پاکستان نے ایک بار پھر عالمی منڈی میں سکوک بانڈز فروخت کر دیئے، بانڈز کی ابتدائی قیمت پانچ اعشاریہ سات پانچ فیصد ہے۔

عالمی اداروں نے پاکستان کی تیزی سے ترقی کرتی معیشت پر اعتماد کا اظہار کردیا ہے، ایک ارب کے پاکستانی سکوک بانڈز کے لئے دو ارب چالیس کروڑ ڈالر کی بولی لگ گئی۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے مطابق عالمی سرمایہ کاروں کی جانب سے بے مثال پذیرائی ملی ہے، حکومت نے عالمی مارکیٹ میں ایک ارب ڈالر کے سکوک بانڈز فروخت کیلئے پیش کئے جن کیلئے دو ارب چالیس کروڑ ڈالر کی پیشکشیں موصول ہوئیں ہیں۔


مزید پڑھیں : حکومت کی 1ارب ڈالر کے یورو بانڈز کی فروخت کی تیاریاں


تاہم وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق حکومت کا ارادہ ایک ارب ڈالر کے سکوک فروخت کرنے کا ہے، سکوک بانڈز ڈیل کی سیٹلمنٹ کی تاریخ تیرہ اکتوبر ہے۔

وزرات خزانہ کے مطابق ان بانڈز کی میچورٹی پانچ سال کی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں