اسلام آباد: نئی حلقہ بندیوں سے متعلق سینیٹ میں آئینی ترمیمی بل 2017 منظور کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بل کے حق میں 84 ووٹ آئے۔ کسی رکن نے بل کی مخالفت نہیں کی۔ سینیٹر کامل علی آغا نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔
اس موقع پر قائد ایوان راجہ ظفر الحق کا کہنا تھا کہ حلقہ بندیوں سے متعلق وہ بل کی منظوری پر تمام سیاسی جماعتوں کے شکر گزار ہیں، آئینی ترمیمی بل کی منظوری جمہوریت کے تسلسل کے لیے اہم تھی۔ انھوں نے یقین دلایا کہ اپوزیشن کے تمام اعتراضات پر لفظ بہ لفظ عمل درآمد کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پاک فوج کی قومی سلامتی کے امور پر سینیٹ ارکان کو بریفنگ
یاد رہے کہ آئینی ترمیمی 2017 بل کی منظوری کے بعد پنجاب کی قومی اسمبلی کے لیے خواتین کی دو مخصوص نشستوں سمیت 9 نشستیں کم ہوں گی۔ خیبر پختوان خوا کی ایک مخصوص نشست سمیت پانچ، بلوچستان کی ایک مخصوص نشست سمیت تین اور وفاقی دارالحکومت کی ایک نشست کا اضافہ ہو گا۔ سندھ کی موجودہ نشستیں برقرار رہیں گی۔
سیاسی تجزیہ کار کے مطابق اس بل کی منظوری آئندہ انتخابات کے نتائج پر خاصی اثرانداز ہوسکتی ہے۔
پی ٹی آئی کی جانب سے ترمیمی بل کا خیرمقدم کیا گیا ہے۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔