ہفتہ, دسمبر 7, 2024
اشتہار

پاکستان کا بھارت میں ایک عام شخص سے ایٹمی مواد کی برآمدگی پرتشویش کا اظہار، جامع تحقیقات کا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان نے بھارت میں 7کلونیچرل یورینیم تحویل میں لیےجانے کی اطلاعات پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا  بھارتی حکام معاملے کی جامع تحقیقات کرائیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان نے بھارت میں ایٹمی مواد یا نیچرل یورینیم قبضے میں لیے جانے پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارت میں 7کلویورینیم ایک غیرمجاز شخص سے تحویل میں لیاگیا، 7 کلو نیچرل یورینیم تحویل میں لیے جانے کی اطلاعات پرتشویش ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ نیچرل یورنیم غیرمجازشخص سےتحویل میں لیےجانےپر کئی سوالات نےجنم لیا ایٹمی مواد کی حفاظت تمام ممالک کی اولین ترجیح ہونی چاہیے،بھارت میں ایک عام شخص سے ایٹمی مواد ملنا اچنبے کی بات ہے۔

- Advertisement -

دفتر خارجہ نےمطالبہ کیا ہے کہ  بھارتی حکام معاملے کی جامع تحقیقات کرائیں، تحقیقات کرائی جائیں بھاری مقدارمیں ایٹمی موادریاستی کنٹرول سے باہر کیسےنکلا  اور  بھارتی حکام ان وجوہات کی نشاندہی کریں جن کے باعث نیچرل یورینیم چوری ہوا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں