ہفتہ, مارچ 29, 2025
اشتہار

نیوزی لینڈ نے پاکستان کو آخری ٹی 20 میچ میں ہرا کر سیریز چار ایک سے جیت لی

اشتہار

حیرت انگیز

ویلنگٹن میں کھیلے گئے پانچویں اور آخری ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو با آسانی ہرا کر سیریز چار ایک سے جیت لی۔

پاکستان کی جانب سے جیت کے لیے دیا گیا 129 رنز کا ہدف نیوزی لینڈ کی ٹیم نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 10 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by BLACKCAPS (@blackcapsnz)

اوپنر ٹم سیفرٹ نے 38 گیندوں پر نا قابل شکست 97 رنز کی طوفانی اننگ کھیلی۔ ان کی شاندار برق رفتار اننگ میں 10 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے۔

فن ایلن 27 اور مارک چمپن 3 رنز بنا کر سفیان مقیم کا شکار بنے۔

اس سے قبل جب نیوزی لینڈ کے کپتان مچل بریسویل نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو پاکستان کی ٹیم ایک بار پھر ناکام ثابت ہوئی اور مقررہ 20 اوورز میں صرف 128 رنز ہی بنا سکی۔ قومی ٹیم کے 8 بلے باز ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکے۔

کپتان سلمان آغا نے 39 گیندوں پر 51 رنز بنائے۔ نائب کپتان شاداب خان 28 اور اوپنر محمد حارث 11 رنز کے ساتھ ڈبل فیگرز میں پہنچنے والے دیگر بلے باز تھے۔

حسن نواز سیریز میں تیسری بار ڈک پر آؤٹ ہوئے۔ عمیر بن یوسف اور عثمان خان 7، سات رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔ حارث رؤف 6 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے سب سے کامیاب بولر جیمز نشام رہے جنہوں نے 22 رنز کے عوض 5 شکار کیے۔ جیکب ڈفی نے 18 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔ بین سیئرس اور اش سودھی نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

آج کے میچ کے لیے پاکستان ٹیم پانچ تبدیلیوں کے ساتھ میدان میں اتری تھی۔ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی، عرفان خان، خوشدل شاہ، عباس آفریدی اور ابرار احمد کو آج کے میچ سے ڈراپ کر کے ان کی جگہ عمیر بن یوسف، عثمان خان، جہانداد خان، محمد علی اور سفیان مقیم کو فائنل الیون کا حصہ بنایا گیا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by BLACKCAPS (@blackcapsnz)

اس فتح کے ساتھ نیوزی لینڈ نے پانچ میچوں کی سیریز چار ایک سے اپنے نام کر لی۔ جیمز نشام میچ کے بہترین جب کہ ٹم سیفرٹ میچ کے بہترین کھلاڑی قرار دیے گئے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز 29 مارچ سے ہوگا۔

ون ڈے سیریز میں محمد رضوان پاکستان ٹیم کی قیادت کریں گے جب کہ قومی ٹیم کو بابر اعظم اور نسیم شاہ کی خدمات بھی حاصل ہوں گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں