تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے آئندہ بجٹ کے ابتدائی خدوخال اور تجاویز آئی ایم ایف سے شیئر کر دیں

اسلام آباد : پاکستان نے آئندہ بجٹ کے ابتدائی خدوخال اور تجاویز آئی ایم ایف کے حوالے کر دیں، آئی ایم ایف بجٹ تجاویز کا جائزہ لے کر پاکستانی حکام سے بات چیت کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع وزارت خزانہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ آئندہ مالی سال کیلئے بجٹ کے ابتدائی خدوخال اور بجٹ تجاویزآئی ایم ایف سے شیئرکر دی گئیں ہیں۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف بجٹ کا جائزہ لے کر وزارت خزانہ حکام سےبجٹ پربات چیت کرےگا، تجاویزمیں ایف بی آراہداف،قرضوں کی ادائیگیوں سمیت اہم اہداف کی تجاویز شیئر کی گئیں۔

وزارت خزانہ نے بتایا کہ آئندہ بجٹ میں قرض اورسود کی ادائیگیوں کیلئے 7600 ارب تک مختص کرنےکی تجویز دی گئی اور بجٹ میں دفاعی اخراجات1700 ارب سے زائد رکھنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف سے نان ٹیکس آمدن کے ذریعے 2500ارب روپے اکٹھے کرنے کی تجویز شیئرکی گئی ، اسٹیٹ بینک منافع 9 سو ارب اورپی ڈی ایل سے 750 ارب روپے اکٹھے کئےجائیں گے۔

آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سبسڈیزمد میں1300 ارب مختص کرنے کی تجویز آئی ایم ایف کو دی گئی ہے۔

وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ آئندہ مالی سال کیلئے وفاقی بجٹ کاخسارہ جی ڈی پی کا 6.4 فیصدرہ سکتا ہے جبکہ وفاق اور صوبوں کا بجٹ خسارہ4.8سے 5فیصد تک رکھنے کاتخمینہ لگایاگیا۔

ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف کی اسٹیٹ بینک حکام سے آئندہ مالی سال کیلئے فنانسنگ پر بھی بات چیت جاری ہے ، وزارت خزانہ حکام آئی ایم ایف کے ساتھ بجٹ سے قبل معاہدہ کرنا چاہتے ہیں۔

وزارت خزانہ نے کہا کہ اسٹاف لیول معاہدے کو منظوری کیلئے آئی ایم ایف ایگزیکٹوبورڈ کو بھجوا دیا جائے گا،موجودہ پروگرام مکمل ہوتے ہی پاکستان اگلے پروگرام کے لئے مذاکرات شروع کرنا چاہتا ہے۔

Comments

- Advertisement -