جمعرات, مئی 8, 2025
اشتہار

پاک فوج نے ایک اور بھارتی ڈرون مار گرایا

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : پاک فوج نے شکرگڑھ سیکٹر میں ایک اور بھارتی ڈرون مار گرایا، ڈرون نے صبح دراندازی کی کوشش کی تھی۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی اے پی پی کے مطابق پاکستان نے بھارتی فوج کا ایک اور ڈرون مار گرایا۔

اے پی پی نے سیکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ شکرگڑھ سیکٹر میں بھارتی فوج کا ڈرون پاکستان رینجرز نے مار گرایا، ڈرون کےذریعےدراندازی کی ناکام کوشش صبح کےوقت کی گئی۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ پاک فوج دشمن کی ہرجارحیت کا منہ توڑجواب دینےمیں مصروف ہیں۔

پاک بھارت کشیدگی  سے متعلق تمام خبریں

یاد رہے ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بدھ کے روز تصدیق کی تھی کہ بھارت کی جانب سے پنجاب اور آزاد جموں و کشمیر کے شہروں میں میزائل حملوں کے بعد پاکستان کی مسلح افواج نے بھارتی فضائیہ کے پانچ جیٹ طیاروں، ایک جنگی ڈرون کو مار گرایا اور بریگیڈ ہیڈ کوارٹر بشمول ایل او سی پر متعدد چیک پوسٹوں کو تباہ کر دیا۔

پریس بریفنگ میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ کوٹلی، مظفرآباد، احمد پور شرقیہ باغ اور مریدکے کو میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا تاہم پاکستانی فضائیہ نے فوری جوابی کارروائی کی، اپنے دفاعی نظام کو فعال کیا اور کسی بھی بھارتی طیارے کو پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہونے سے روک دیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں