پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ، 15 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ 2020 کے لیے 15 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی جونیئر سلیکشن کمیٹی کے سربراہ سلیم جعفر نے انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ کے لیے 15 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا، روحیل نذیر کو کپتان برقرار رکھا گیا ہے۔

انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ میں حیدر علی نائب کپتانی کے فرائض انجام دیں گے، فاسٹ بولر نسیم شاہ بھی ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

قومی انڈر 19 ٹیم میں روحیل نذیر، حیدر علی، نسیم شاہ، عباس آفریدی، عبدالوحید، عامر علی، عامر خان، عرش علی خان، فہد منیر، محمد حارث، محمد حریرا، محمد عرفان خان، محمد شہزاد، قاسم اکرم اور طاہر حسین شامل ہیں۔

انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ آئندہ ماہ جنوبی افریقا میں کھیلا جائے گا، سلیم جعفر نے کہا کہ محمد شہزاد کو انڈر 16 سے منتخب کیا ہے وہ مستقبل کا آل راؤنڈر ہے، امید ہے اس ٹیم سے اچھے کھلاڑی ملیں گے۔

میگا ایونٹ میں اعجاز احمد ہیڈ کوچ و منیجر جبکہ راؤ افتخار انجم بولنگ کوچ کے فرائض انجام دیں گے۔

ایونٹ 17 جنوری سے 9 فروری تک جنوبی افریقا میں کھیلا جائے گا، قومی انڈر 19 ٹیم اپنا پہلا میچ 19 جنوری کو کھیلے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں