لاہور: پاکستان نے سری لنکا کو ٹی ٹوینٹی سیریز کے آخری میچ میں بھی 36 رنز سے شکست دے کر وائٹ واش کردیا، سری لنکا کی ٹیم 20 اوورز میں نووکٹوں کے نقصان پر 144 رنز بنا سکی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے سیریز کے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 36رنز سے شکست دے دی۔ محمد عامر نے 13 رنز دے کر چار کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔
شعیب ملک51 اور عمرامین 45 رنز بناکر نمایاں رہے، حسن علی، عمادوسیم اور حفیظ نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
بہترین کارکردگی پر شعیب ملک مین آف دی میچ قرار پائے اس کے علاوہ مین آف دی سیریز کا ایوارڈ بھی شعیب ملک کے نام رہا۔
It’s BOOM time ✴️ pic.twitter.com/MNi3x9GsNR
— PCB Official (@TheRealPCB) October 29, 2017
.@realshoaibmalik is the Man of the Series #PAKvSL pic.twitter.com/gcoh1tmblb
— PCB Official (@TheRealPCB) October 29, 2017
اس سے قبل پاکستان نے تین وکٹوں کے نقصان پر 180رنز بنائے تھے اور اس کے تین کھلاڑی آؤٹ ہوئے، میچ کی خاص بات شعیب ملک کی جارحانہ بیٹنگ تھی انہوں نے 51 رنز اسکور کیے۔
A clean sweep to Pakistan! A 36 run victory in Lahore seals a 3-0 series win over Sri Lanka! #PAKvSL pic.twitter.com/8iKDMzvGH7
— ICC (@ICC) October 29, 2017
سری لنکا کی بیٹنگ
نویں وکٹ: بیسویں اوور کی اگلی بال پر ہی پراسانا محمد عامر کی گیبند پر کیپر سرفراز احمد کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے انہوں نے 16رنز اسکور کیے۔
آٹھویں وکٹ: سری لنکا کے سشیتھ پتھیرانا بیسویں اوور کی دوسری بال پر محمد عامر کی بال پر محمد حفیظ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے انہوں نے 14رنز اسکور کیے۔
ساتویں وکٹ: سترہویں اوور کی آخری بال پر سری لنکن کپتان تھیسارا پریرا حسن علی کی بال پر شاداب خان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے انہوں نے دس رنز اسکور کیے۔
چھٹی وکٹ: سولہویں اوور کی چوتھی بال پر محمد عامر نے چتورنگا دی سلوا کو کلین بولڈ کردیا، انہوں نے 21 رنز اسکور کیے۔
پندرہواں اوور: سری لنکا نے میچ کے پندرہ اوور میں 104 رنز اسکور کیے اور اس کے 5 کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔
پندرہویں اوور کی پہلی بال پر سری لنکا ٹیم نے 100 رنز مکمل کرلئے
پانچویں وکٹ: چودہویں اوور کی دوسری بال پر سری لنکا کے داسون شناکا فہیم اشرف کی بال پر 54رنز بنا کرعماد وسیم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے،چودہ اوور کے اختتام پر سری لنکا کا مجموعی اسکور 99رنز ہے۔
تیرہواں اوور: کھیل کے تیرہویں اوور میں سری لنکا کے داسون شناکا نے 32 بالز پر شاندارنصف سنچری اسکور کی۔
دسواں اوور: کھیل کے دس اوور مکمل ہوگئے، سری لنکا نے دس اوور میں 66 رنز اسکور کیے اور اس کے چار کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔
چوتھی وکٹ: نویں اوور کی چوتھی بال پر مہیلا اوداوتے فہیم اشرف کی بال پر بابر اعظم کے ہاتھوں کیچ آآؤٹ ہوگئے انہوں نے گیارہ رنز اسکور کیے۔
پانچ اوور : میچ کے پانچویں اوور میں سری لنکا کا اسکور 32 رنز تین کھلاڑی آؤٹ ہے۔
تیسری وکٹ: چوتھے اوور کی چوتھی بال پر دنوشکا گوناتھیلاکا محمد حفیظ کی بال پر نو رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، سری لنکا کا مجموعی اسکور 21 رنز ہے
دوسری وکٹ: تیسرے اوور کی آخری بال پر سدیرا سماراوکرانا صرف چار رنز بنا کر عماد وسیم کی بال پر بابر اعظم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔
پہلی وکٹ : دوسرے اوور میں محمد عامر کی دوسری بال پر سری لنکا کے اوپنر دلشان موناویرا صرف ایک رن بنا کر آؤٹ ہوکر پویلین لوٹ گئے۔
Innings Break: Pakistan: 180/3 (20 ov).
Full Scorecard: https://t.co/wwRmWC9EMN #PAKvSL pic.twitter.com/aGmhmnnoF9— PCB Official (@TheRealPCB) October 29, 2017
پاکستان کی بیٹنگ
بیسواں اوور: کھیل کے آخری اوور میں پاکستان کا مجموعی اسکور 179 رنز ہے اور اس کے تین کھلاڑی آؤٹ ہوئے، اس طرح پاکستان نے سری لنکا کو جیت کیلئے 180رنز کا ہدف دے دیا
انیسویں اوور : تیسری وکٹ۔ میچ کے انیسویں اوور کی چوتھی بال پر شعیب ملک 24بالز پر 51رنز بنا کر ویکوم سنجایا کی بال پر چتورنگا دی سلوا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے،
اٹھارہوں اوور: کھیل کےاٹھارہویں اوور میں پاکستان کا مجموعی اسکور 147 رنز ہے اور اس کے دو کھلاڑی آؤٹ ہوئے ہیں۔ میچ کی خاص بات شعیب ملک کی جارحانہ بیٹنگ ہے۔
پندرہواں اوور: کھیل کے پندرہویں اوور کے اختتام پر قومی ٹیم کا مجموعی اسکور 108 رنزہے اور اس کے دو کھلاڑی آؤٹ ہوکر جا چکے ہیں۔ بابراعظم 22رنز اور شعیب ملک 6رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔
کھیل کے 13.1 اوور میں قومی ٹیم نے 100رنز مکمل کرلئے، اس مجموعی اسکور میں دو کھلاڑی پویلین لوٹے۔
بارہواں اوور: دوسری وکٹ۔ پہلی بال پر عمر امین ایسورو اوڈانا کی بال پر 45رنز بنا کر تھیسارا پریرا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔پاکستان کا مجموعی اسکور 91 رنز ہے، نئے آنے والے کھلاڑی شعیب ملک ہیں۔
دسواں اوور: پاکستان کا مجموعی اسکور 71رنزہے اور اس کا ایک کھلاڑی آؤٹ ہوا ہے۔
آٹھواں اوور: پہلی وکٹ۔ میچ کے آٹھویں اوور کی آخری بال پر فخر زمان دلشان موناویر کی بال پر31 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے، میچ کا مجموعی اسکور57رنز ہے، نئے آنے والے کھلاڑی بابراعظم ہیں۔
پانچواں اوور: کھیل کے پہلے پانچ اوورز میں پاکستان کا مجموعی اسکور 37رنز ہے اور اس کا کوئی کھلاڑی آؤٹ نہیں ہوا، پاکستان کی جانب سے عمر امین14 رنز اور فخر زمان 23رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔
پاکستان ٹیم : کپتان سرفراز احمد ہیں، دیگر کھلاڑیوں میں عمر امین ، فخر زمان، بابر اعظم، محمد حفیظ، شعیب ملک، شاداب خان، عماد وسیم، فہیم اشرف، حسن علی اور محمد عامر شامل ہیں۔
PAK XI: U Amin, F Zaman, B Azam, S Malik, M Hafeez, S Ahmed, S Khan, I Wasim, F Ashraf, H Ali, M Amir https://t.co/Gm91odSycM #PAKvSL
— ICC Live Scores (@ICCLive) October 29, 2017
سری لنکا ٹیم : کپتان تھیسارا پریرا ہیں دیگر کھلاڑیوں میں دلشان موناویرا، دنوشکا گوناتھیلاکا، سدیرا سماراوکرانا، مہیلا اوداوتے، چتورنگا دی سلوا، داسون شناکا، سشیتھ پتھیرانا، سیکوگ، پراسانا، ایسورو اوڈانا اور ویکوم سنجایا شامل ہیں۔
SL XI: D Munaweera, D Gunathilaka, Samarawickrama, M Udawatte, C de Silva, T Perera, D Shanaka, S Pathirana, S Prasanna, I Udana, V Sanjaya
— ICC Live Scores (@ICCLive) October 29, 2017
تیسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں سری لنکا کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
ٹاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ ہوم گراؤنڈ پر کھیلنا اور انٹرنیشنل کرکٹ ٹیم کی واپسی پر بہت خوشی ہے۔
انہوں نے کہا کہ احمد شہزاد اور عثمان شنواری کی جگہ محمد عامر اور عمر امین کو موقع دیا گیا ہے، فخر زمان کے ساتھ اوپننگ کے لیے عمر یامین کو منتخب کیا گیا ہے۔
سری لنکن ٹیم کے کپتان تھیسارا پریرا نے کہا کہ تمام کھلاڑی پاکستان آکر بالکل مطمئن ہیں، مجھے اپنی ٹیم کی قیادت پر فخر ہے۔
محمد عامر آج پہلی بار ہوم گراونڈ پر پرفارم کر رہے ہیں
مایہ ناز فاسٹ بولر محمد عامر آج پہلی بار ہوم گراونڈ پر پرفارم کر رہے ہیں، غیر ملکی سرزمین پر ہوش اڑانے والے عامر آج ہوم گراؤنڈ پر ایکشن میں پاکستانی اسپیڈ گن محمد عامر حریفوں کے چھکے چھڑانے پہلی بار پاک سر زمین پرجلوہ گر ہورہے ہیں۔
دوہزار نو میں ڈیبیو کرنے والے چیمپئن بولر محمد عامر پاکستان میں اپناپہلا انٹرنیشنل میچ کھیل رہے ہیں عامر تیس ٹیسٹ، چھتیس ون ڈے اور اکتیس ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں۔
عامر نے تمام انٹرنیشنل میچز غیر ملکی سرزمین پر کھیلے۔ عامر تینوں فارمیٹ میں ایک سو چوراسی وکٹیں لے چکے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مہمان ٹیم کی پاکستان آمد
پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں گزشتہ رات دبئی اور ابوظہبی سےلاہور کے علامہ اقبال ایئرپورٹ پہنچیں تو پنجاب حکومت اور پی سی بی کے اعلیٰ حکام نے ان کا پرتباک استقبال کیا۔
قومی کرکٹ ٹیم رات 1 بجکر 52 منٹ پر نجی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے دبئی سے لاہور جبکہ سری لنکا کی ٹیم 2 بجکر 15 منٹ پر ابوظہبی سے لاہور پہنچی۔
Sri Lanka Team arrival in Pakistan #PakvSL pic.twitter.com/Fb6FTT3hsH
— PCB Official (@TheRealPCB) October 28, 2017
علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ٹیموں کی حفاظت کے لیے فوج، پولیس، رینجرز نے سیکورٹی کے انتظامات سنبھال رکھے تھے جبکہ ایئرپورٹ سے مال روڈ پر واقع نجی ہوٹل تک تمام داخلی اور خارجی راستوں پر سخت سیکورٹی تعینات تھی۔
دونوں ٹیموں کو بلٹ پروف گاڑیوں میں بٹھا کر سخت سیکورٹی کے حصار میں نجی ہوٹل تک پہنچایا گیا، ہوٹل پہنچنے پرشائقین کرکٹ نے تالیاں بجاکر مہمان ٹیم کا والہانہ استقبال کیا۔
علاوہ ازیں سری لنکا کے وزیرکھیل بھی اپنے 24 رکنی وفد کے ساتھ لاہور پہنچے ہیں جبکہ ٹیم کے ہمراہ آنے والوں میں شعیب ملک کی اہلیہ اور مشہور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا بھی تھیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک ٹویٹ میں وقت کی تبدیلی کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ’اندھیرے کے باعث میچ شام 7 کے بجائے 6 بجے شروع ہوگا‘۔
Match will start at 6 pm instead of 7 pm today because of smog and dew at night. Ceremonies will start at 5 pm. Come one, Come all!
— Najam Sethi (@najamsethi) October 29, 2017
سیکیورٹی کے سخت انتظامات
قذافی اسٹیڈیم کے اطراف میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، پنجاب پولیس کے 10 ہزار اہلکاروں کے علاوہ دیگر حساس اداروں کے اہلکاروں کو بھی تعینات کیا گیا ہے جبکہ دنوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کی سیکیورٹی کے لیے بھی سخت اقدامات کیے گئے ہیں۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔