جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

پاکستان اورسری لنکا کے درمیان 8 معاہدوں پردستخط

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان اورسری لنکا کےدرمیان دہشتگردوں کی مالی معاونت روکنے سمیت آٹھ معاہدوں پر دستخط ہوگئے۔

کولمبومیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ عالمی اور علاقائی امور پر دونوں ممالک کا مؤقف یکساں ہے، پاکستان اور سری لنکا باہمی تعلقات کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں۔

وزیراعظم نے کہا سری لنکا میں چینی اور دیگر صنعتوں کے کارخانے لگانا چاہتے ہیں، دونوں ممالک کے درمیان تجارت بڑھانے کے مواقع موجود ہیں، فنڈنگ اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے دونوں ممالک تعاون کرینگے۔

- Advertisement -

وزیراعظم نے سری لنکا کی پاکستان بحریہ کی امن مشقوں میں شرکت کو خوش آئند قرار دیا، سری لنکن صدر نے کہا پاکستان اور سری لنکا کے درمیان مثالی تعلقات ہیں۔

اس سے قبل سری لنکا میں وزیراعظم نواز شریف کا روایتی انداز میں شاندار استقبال کیا گیا، وہ خاتون اول کلثوم نواز کے ہمراہ شاہی بگھیوں کے جھرمٹ میں صدارتی محل پہنچے، شاہی سواری کے آگے روایتی رقص نے سب کے دل موہ لئے، فوجی دستے نے توپوں کی سلامی پیش کی اور دونوں ملکوں کے ترانے بجائے گئے۔

صدارتی محل پہنچنے پرسری لنکا کے صدر میتھری پالا نے وزیراعظم نوازشریف کا گرم جوشی سے استقبال کیا ۔ استقبالیہ کی تقریب کے آغاز میں دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے گئے نیٹ وزیراعظم نواز شریف کے اعزاز میں سری لنکا کے فوجی دستے نے توپوں کی سلامی پیش کیں۔

سری لنکاکے صدر نے اپنے وفد سے وزیراعظم نواز شریف کی ملاقات کروائی جبکہ وزیراعظم نے اپنے وفد کا تعارف کروایا، اس موقع پردونوں ممالک کے وفود کے درمیان بھی ملاقات ہوئی، استقبالیہ تقریب کے بعد دونوں رہنماؤں کے درمیان صدارتی محل میں ملاقات ہوئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں