پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

اسٹاک مارکیٹ میں مثبت کاروبار، 844 پوائنٹس کا اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: کاروباری ہفتے کے آخری روز اسٹاک ایکسچینج میں مندی کے بادل چھٹ گئے اور مارکیٹ 844 پوائنٹس اضافے کے بعد 41 ہزار کی سطح پر پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز سرمایہ کاروں نے حصص کی لین دین میں دلچسپی ظاہر کی جس کی وجہ سے مارکیٹ میں چھائے ہوئے مندی کے بادل چھٹ گئے۔

رواں ہفتے مارکیٹ پانچ روز تک مائنس میں رہی تاہم گزشتہ روز 7 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا، جمعے کے روز کاروبار کا آغاز ہوا تو حصص مارکیٹ میں تیزی نظر آئی اور مارکیٹ 41 ہزار 344 پوائنٹس کی نفسیاتی حد پر پہنچی۔

نماز کے وقفے کے بعد مارکیٹ میں جب کاروبار کا آغاز ہوا تو انڈیکس 32 پوائنٹس کمی کے بعد مارکیٹ 41312 پر بند ہوئی جس کے بعد مارکیٹ رواں ہفتے کی بلند ترین سطح پر پہنچی۔

مجموعی طور پر 8 ارب 7 کروڑ روپے کے کاروبار کے دوران ایک کروڑ 48 لاکھ حصص کی فروخت ہوئی، 365 کمپنیوں میں سے 263 کی قیمتوں میں اضافہ اور 21 کی قیمتیں کم ہوئیں جبکہ 81 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا۔

ٹریڈنگ کے دوران سمینٹ کمپنیوں کے 3 کروڑ 12 لاکھ حصص فروخت ہوئے جبکہ ٹی آر جی کا شیئر 4 روپے اضافے کے ساتھ سرفہرست رہا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں