ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس 38ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی ریکارڈ کی گئی اور 100 انڈیکس 38ہزار 200پوائنٹس کی سطح عبورکرگیا جبکہ بیشتر ایشیائی حصص بازاروں میں مندی کا رجحان دیکھنے میں آیا۔

تفصیلات کےمطابق کاروباری ہفتےکے تیسرے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا مثبت آغاز ہوا، دن کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 462 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا، جس کے بعد 100انڈیکس38ہزار پوائنٹس کی سطح بحال ہوگیا۔

کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں600پوائنٹس کااضافہ ریکارڈ کیا گیا اور انڈیکس 38 ہزار  200پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا۔

گذشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 1.69 فیصد اضافے سے 37695 پر بند ہوا تھا ، شئیرز کی قیمت بڑھنے پر مارکیٹ  کپیٹلائزیشن میں 90 ارب سے زائد کا اضافہ ہوگیا تھا۔

دوسری جانب ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں آج مندی کارجحان دیکھنےمیں آرہاہے، کروناوائرس کےمریضوں کی تعداد بڑھنے سے اسٹاک  مارکیٹ سرمایہ کار مزید محتاط ہوگئے ہیں۔

آج ٹریڈنگ کے دوران بیشتر ایشیائی حصص بازاروں میں مندی ریکارڈ کی گئی، جاپانی اسٹاک مارکیٹ میں 451 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی اور چینی اسٹاک مارکیٹ میں ملاجلارجحان دیکھا گیا جبکہ ہانگ سینگ انڈیکس میں دوسو پچانوئے پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

خیال رہے گذشتہ روز امریکی اسٹاک مارکیٹس کااختتام زبردست تیزی میں ہوا تھا ، ڈاؤجونزانڈیکس میں1167پوائنٹس کااضافہ، نیس ڈیک میں393پوائنٹس کا اضافہ جبکہ بیشتریورپی منڈیوں کا اختتام مندی پر ہوا تھا۔

امریکی مرکزی بینک کی جانب سے اسٹاک مارکیٹ سپورٹ فنڈ بڑھانے اورامریکی حکومت جانب سے تیل کی پیداواری کمپنیوں کیلئےامدادی پیکج کااعلان متوقع ہے۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں