کراچی : کاروباری ہفتے کے آغاز کے پہلے ہی روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے جس کے باعث کے ایس ای 100 انڈیکس میں 86 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔
تفصیلات کے مطابق آج کاروبارہ ہفتے کے پہلے روز ہی کے ایس ای 100 انڈیکس میں 86 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج 49 ہزار 15 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
زرائع کے مطابق کے ایس ای 100 انڈیکس میں 11 کروڑ 89 لاکھ 71 ہزار 700 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مارکیٹنگ ویلیو 8 ارب 93 کروڑ 41 لاکھ 69 ہزار 97 روپے رہی۔
اس طرح آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مجموعی طور پر 399 کمپنیوں کے شیئرز کا لین دین ہوا جن میں سے 148 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ، 233 میں کمی اور 18 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کوئی ردو بدل نہیں ہوا۔
واضح رہے کہ کراچی، لاہور اور اسلام آباد اسٹاک ایکسچینجز کے انظمام کے بعد انہیں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا نام دے دیا گیا تھا جس کے بعد سے تیزی کا رجحان دیکھنے میں آرہا ہے جسے کاروباری حضرات اور صنعت کاروں نے خوش آئند قرار دیا ہے۔