کراچی : اسٹاک ایکسچینج میں مندی سے سرمایہ کار محتاط ہوگئے جبکہ عالمی منڈی میں خام تیل اور سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان پایا جارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی اسٹاک ایکسچینج میں مندی کے باعث سرمایہ کار محتاط ہوگئے، ہینڈرڈ انڈیکس میں ایک سو ساٹھ پوائنٹس کی کمی ہوگئی، انٹربینک میں ڈالر پانچ پیسے سستا جبکہ سونا سو روپے مہنگا ہوگیا۔
کراچی اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز سرمایہ کاروں کی جانب سے محتاط رویہ دیکھا گیا، کاروبار کے دوران ہینڈرڈ انڈیکس میں540 پوائنٹس کی شدید مندی ریکارڈ کی گئی جس سے انڈیکس اکتالیس ہزار192 کی کم سطح تک دیکھا گیا تاہم کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 160پوائنٹس کمی سے41 ہزار581 پر بند ہوا۔
معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ معیشت کو درپیش چیلنجز کے باعث سرمایہ کار محتاط ہوگئے ہیں، انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر پانچ پیسے کمی سے124روپے19پیسے پر بند ہوا.
مقامی صرافہ بازار میں سونا سو روپے مہنگا ہوکر 58 ہزار روپے فی تولہ ہوگیا۔ علاوہ ازیں عالمی منڈی میں خام تیل اور سونے کی قیمت میں کمی دیکھی جارہی ہے۔
امریکی خام تیل70 سینٹس کمی سے69 ڈالر 60 سینٹس جبکہ برطانوی خام تیل50 سینٹس کمی کے بعد77 ڈالر40سینٹس کی سطح پر آگیا ہے۔